شہرت یافتہ گروپ بزم اعلی حضرت کے طرحی مشاعرہ میں کہا گیا کلام
________________________
مہکتا ہے سدا ہردم گلی کوچہ مدینے کا
یقینا رشک جنت ہے ہر اک ذرہ مدینے کا
عقــــیدہ اہلسنت کا یہی ہے روز اول سے
وہی حقدار جنت ہے جو ہے شیدا مدینے کا
شہنشاہ دوعالم کی نگر کی شــان کیا کہنا
جہاں کے پھول سے بہتر ہوا کانٹا مدینے کا
مری ویران شاخوں پہ کرم ہو اے مرے آقا
نسیم صحر بن آئے کبھی جھونکا مدینے کا
خدایا کاش مل جائے جو لمحہ بھر زہے قسمت
ہزاروں ســـال سے بہتر ہے اک لمحہ مدینے کا
فلک پر بلبل سدرہ نے جو دیکھا بہتر بار
قسم اللہ کی بیشک وہ ہے تارہ مدینے کا
کلی دل کی کھلے گی اور مقـــــدر جگمگائے گا
سفر کے شکل میں مل جائے گر تحفہ مدینے کا
بلال ناتواں کی بس یہی ہے آخری خواہش
دکھا دے یا خدا مجھ کو کبھی جلوہ مدینے کا
________________________
طالب دعا : محمد بلال برکاتی نیپالی
ہرت یافتہ گروپ بزم اعلی حضرت کے طرحی مشاعرہ میں کہا گیا کلام
Reviewed by Belal Barkati
on
9:18 PM
Rating:
Reviewed by Belal Barkati
on
9:18 PM
Rating:


ماشاءاللہ بہت عمدہ اور خوش فکر کلام آپ نے کہے ہیں اللہ فکر میں مزید وسعت اور کلام میں معنویت عطا فرمائے آمین
ReplyDeleteشکراً جزاکم اللہ خیرا فی الدارین 🥀🌷🌷🌷🌷
Delete