اللہ کے نبی کا وسیلہ تلاش کر

علمی شہرت یافتہ گروپ طــز سخن کے طرحی مشاعرہ میں کہا گیا کلام
_________
خلد بریں میں جانے کا رستہ تلاش کر
اللہ کے نبی کا وســـــــــیـلــہ تلاش کر

گزرے ہیں جس گلی سے حبیب خدا مرے
پہونچے ہیں اس جگہ پہ صحابہ تلاش کر

جنت میں قرب شاہ مدینہ جو چاہئے
جاں کو نثار کرنے کا موقعہ تلاش کر

گر چاہتا ہے تیری دعائیں قبول ہوں
دنیا میں پھر حلال کا دانہ تلاش کر

تجھ کو بلال چاہئے رب کی رضا اگر
آقا کے رحمتوں کا قــرینہ تلاش کر
_________
طالبِ دعا: محمد بلال برکاتی نیپالی

اللہ کے نبی کا وسیلہ تلاش کر اللہ کے نبی کا وسیلہ تلاش کر Reviewed by Belal Barkati on 6:58 AM Rating: 5

No comments:

ads 728x90 B
Powered by Blogger.