دل کی دنیا کو سجاتے ہیں حضور

بزم اعلیٰ حضرت کے طرحی مشاعرہ میں کہا گیا 


______________________________________

دل کی دنیــا کو سجاتے ہیں حضور

سوئی قسمت کو جگاتے ہیں حضور


اللہ اللہ عــــاصیوں کے واسطے

رات بھر آنسو بہاتے ہیں حضور


اپنے روضے پر بلا کــــر بالیقیں

خلد کا مژدہ سناتے ہیں حضور


لامــکاں میں رب سے ملنے کے لئے

ایک پل میں آتے جاتے ہیں حضور


با ادب ہو کر چـــــــــــــلا آتا ہے وہ 

پیڑ کو جب بھی بلاتے ہیں حضور


دیجئے اپنــــــــا سہارا اب ہمیں

اب قدم یہ ڈگمگاتے ہیں حضور


باندھ کــــــــــر پتھر شکم پر دیکھئے

بھوکوں کو کھانا کھلاتے ہیں حضور


وہ مــقــــــدر کے دھنی ہیں بالیقیں

جن کو طیبہ میں بلاتے ہیں حضور


کاش یہ کہدیں ســـر محشر بلال٘

آؤ دامن میں چھپاتے ہیں حضور

_______________________________________


طالب دعا : محمد بلال برکاتی نیپالی

دل کی دنیا کو سجاتے ہیں حضور دل کی دنیا کو سجاتے ہیں حضور Reviewed by Belal Barkati on 11:22 PM Rating: 5

No comments:

ads 728x90 B
Powered by Blogger.