خدا نے آج تک اس قوم کی حالت نہیں بدلی
نہ ہو احساس جس کو خود اپنی حالت بدلنے کی
انڈیا عام الیکشن کے نتیجہ آنے سے پہلے ہمارے مسلم بھائی سوشل میڈیا پر ایک وظیفہ کثیر تعداد میں شیئر کررہے تھے اور تلقین کی جارہی تھی کہ سارے مسلمان اس وظیفہ کو اپنے گھروں میں مسجدوں میں ضرور پڑھا کرے اور BJP کے شکست کی دعا کرے ، ہمارے اندازے کے مطابق جس کثرت کے ساتھ وظیفہ شیئر ہوا تھا تقریبا 25کروڑ مسلمان نہیں تو کم از کم اس کا 10٪ مسلمانوں نے تو ضرور پڑھا ہوگا ، لیکن اس کے باوجود کسی کی دعا قبول نہیں اور اور مودی BJP پچھلے سال سے بھی زیادہ بہومت یعنی بھاری اکثریت کے ساتھ تقریبا 338 سیٹوں سے زیادہ پر جیت حاصل کرلی ، اب بلا کسی روک و ٹوک کے جناب مودی جی دوبارہ وزیر اعظم کی کرسی پر براجمان ہوں گے ،
اب چونکہ مودی جی (BJP) مسلم اینٹی پارٹی ہے جس کا اندازہ پچھلے پانچ سال کے دور اقتدار سے لگایا جا سکتا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی مسلمانوں کے ساتھ کیسا رویہ اپنایا ہوا تھا ، اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے نیتاوں کے بیانات سے بھی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ یہ لوگ بھارت میں کیا چاہتے ہیں ،
خیر بات دوسری جانب چلی گئی میں کہنا یہ چاہ رہا تھا کہ آج کا مسلمان عمل سے اگرچہ خالی ہو لیکن امید رکھتا ہے کہ اس کی ہر دعا قبول کی جائے اور بیٹھے بیٹھائے ان کی ہر خواہش ہوری ہو ، مسلمانوں کو سمجھنا چاہئے کہ اگر ہر چیز دعاؤں ہی سے ہو جاتی تو رسول گرامی وقار صلی اللہ علیہ وسلم میدان جنگ میں نہیں جاتے بدر ، احد ، خندق ، حنین ، یرموک ، تبوک ، جیسے غزوات کا احتمام نہیں کرتے ہزاروں جلیل القدر صحابی شھید نہیں ہوتے بلکہ دعا کرتے اور معاملہ حل حالانکہ اللہ مے رسول اگر دعا کرتے تو اس میں کوئی شک نہیں کہ آقا کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان سے کلمہ نکلتے ہی اللہ سبحانہ وتعالیٰ پوری فرمادیتا ، لیکن اس کے باوجود اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے جہاد کرکے جد و جہد کرکے اپنی امت کو یہ پیغام دیا کہ میری امتیوں مشکل وقت میں صرف دعاؤں پہ بھروسہ مت کرنا بلکہ اللہ سبحانہ وتعالیٰ کی ذات پر بھروسہ کرکے عملی میدان میں بھی اترنا پھر اللہ سبحانہ وتعالیٰ کی مدد و نصرت ضرور آئے گی ،
مسلمانان ہند سے عرض ہیکہ آپ گھبرانا نہیں اللہ جو کرتا ہے اس میں بھی حکمت ہوتی ہے ، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ آپ کان میں تیل ڈال کر سوجاؤ بلکہ آنے والے دنوں میں حالات سے نپٹنے کے لئے تیاریاں کرو ، ورنہ ، اسپین ، غرناطہ ، برما ، فلسطین ، عراق ، شام جیسے حالات سے دوچار ہونے کے لئے تیار رہو ،
چند روز قبل میری ایک تحریر سوشل میڈیا پر شائع ہوئی تھی اس میں میں نے بتایا تھا کہ مسلمانان ہند کو کیا کرنا چاہئے اور مسلمانوں کے سامنے جو چیلنجز ہیں اس کا حل کس طرح ممکن ہے وہ تحریر میرے فیسبک وال پہ موجود ہے وہاں سے ضرور پڑھیں ،
اور آنے والے وقتوں میں فرمان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مطابق غذوۂ ہند کی تیاری بھی کریں ان شاءاللہ تعالیٰ فتح ہماری ہوگی ، اللہ سبحانہ وتعالیٰ ارشاد فرماتا ہے
كَم مِّن فِئَةٍ قَلِيلَةٍ غَلَبَتْ فِئَةً كَثِيرَةً بِإذْنِ اللَّهِ
یعنی بہت سی قلیل جماعتیں اللہ کے حکم سے کثیر جماعتوں پر غالب آجاتی ہے ،
تو اللہ کی ذات سے امید قوی رکھیں کہ ہمارے ہمیں تنہا نہیں چھوڑےگا ، اور بلا خوف و خطر ملک ہندوستان میں رہیں ڈرنے کی قطعی ضرورت نہیں ہے البتہ احتیاط ضرور برتیں ،
اللہ مسلمانوں کا حامی و ناصر ہو ،
قوت فکر و عمل پہلے فنا ہوتی ہے
پھر کسی قوم کی شوکت پہ زوال آتا ہے
تحریر ✍️: محمد بلال برکاتی نیپالی
23/5/2019
عام الیکشن انڈیا اور مسلمانوں کی سیاست
Reviewed by Belal Barkati
on
4:39 PM
Rating:
Reviewed by Belal Barkati
on
4:39 PM
Rating:


No comments: