ہمارا دل بھی ہمیشہ علی علی بولے

عالمی شہرت یافتہ گروپ بزم غوث الورٰی کے طرحی نشست میں کہا گیا کلام
_____________________

ہر اک کمال کا رتبہ علی علی بولے
شرف کا گوہر یکتا علی علی بولے


ہر ایک پتہ شجــر کا علی علی بولے
چمن کا سارا شگوفہ  علی علی بولے


کلی بھی پھول بھی غنچہ علی علی بولے
ســــــــــدا چمن میں پپیہا علی علی بولے


زمـانہ سارے کا سارا علی علی بولے
ہمارا دل بھی ہمیشہ علی علی بولے


زمین خــــلد کا ذرہ علی علی بولے
فلک کا چاند ستارہ علی علی بولے


فضا میں حیدری شمشیر لہلہاتے ہی
ہر اک جــــہاد کا نقشہ علی علی بولے


بلا میں میری بلا اس گھڑی پڑی واللہ
جو میرے دل کا دریچہ علی علی بولے


گلوں کے حسن تبسم کو چوم کر بیشک
سحـــر کا شبنمی قطرہ علی علی بولے


ہوئی ہے جس گھڑی مولود آپ کی واللہ
ادب سے جھک کے وہ کعبہ علی علی بولے


اکھاڑ پھینکا تھا اک ہاتھ سے جو خیبر میں
قســــــــــم سے آج بھی قلعہ علی علی بولے


علی کا وصف پرویا ہے ہم نے شعروں میں
ہمـــــــــارے شعر کا لہجہ علی علی بولے


مجھے بھی اپنے درپاک پر بلا لیجے
غم فراق کا لمحہ علی علی بولے


بھنور کا خوف نہیں ہے بلال٘ عاصی کو
ســـــــمندروں کا کنارہ علی علی بولے
_____________________

طالب دعا : محمد بلال برکاتی نیپالی
+974 31418731
ہمارا دل بھی ہمیشہ علی علی بولے ہمارا دل بھی ہمیشہ علی علی بولے Reviewed by Belal Barkati on 1:38 AM Rating: 5

No comments:

ads 728x90 B
Powered by Blogger.