آمنہ کے چاند کی ہے چاندنی سب سے الگ

بزم رفیقاں میں کہے گئے اشعار کا مجموعہ
___________________

شہر طیبہ کی عجب ہے دل کشی سب سے الگ
آمنہ کے چاند کی ہے چاندنی سب سے الگ

یوں تو ہے سرکار کی توصیف میں کافی گروپ
بزم رفیقاں کی ہے یارو شاعری سب سے الگ

یوں تو آئے رہبری کے واسطے سارے نبی
یا نبی جی آپ کی ہے رہبری سب سے الگ

اہل ایماں کا ہے مرکز خانئہ کعبہ مگر
پر در سرکار کی ہے چاشنی سب سے الگ

حکم ہو سر کار کا تو کود جائیں بحر میں
عاشق سرکار کی ہے عاشقی سب سے الگ

سورج پلٹے اور قمر کے ہوگئے ٹکڑے بلال
کیونکہ ہے پیارے نبی کی حاکمی سب سے الگ
____________________

بلال برکاتی نیپالی
آمنہ کے چاند کی ہے چاندنی سب سے الگ آمنہ کے چاند کی ہے چاندنی سب سے الگ Reviewed by Belal Barkati on 1:08 AM Rating: 5

No comments:

ads 728x90 B
Powered by Blogger.