اس قدر پھول کھلاتی ہے مدینے کی ہوا

عالمی شہرت یافتہ گروپ مـــداحان رســـــول کے طرحی مشاعرہ میں کہا گیا کلام
_____________________________
تشنگی دل کی بجھاتی ہے مدینے کی ہوا
اس قدر پھول کھلاتی ہے مدینے کی ہوا

جس گھڑی جھوم کے آتی ہے مدینے کی ہوا
چین کی نیند ســـــــلاتی ہے مدینے کی ہوا

یاد! طـــــیـبـہ کی دلاتی ہے مدینے کی ہوا
رونے والــوں کو ہنساتی ہے مدینے کی ہوا

روح میں تـــازگی لاتی ہے مدینے کی ہوا
بوئے ســــــــرکار لٹاتی ہے مدینے کی ہوا

سنسناہٹ کی صدا سن کے یہ محسوس ہوا
نغمئہ نعت ســـــــــــنـاتی ہے مدینے کی ہوا

جســــــــــــمِ اطہر سے نکلتا ہے پسینہ ایسا
مشک و عـــنبر میں نہاتی ہے مدینے کی ہوا

جھوم اٹھتا ہے مــــرا دل اے بلال عاصی
جب کبھی مژدہ سناتی ہے مدینے کی ہوا
______________________________
طالب دعا : محمد بلال برکاتی نیپالی

اس قدر پھول کھلاتی ہے مدینے کی ہوا اس قدر پھول کھلاتی ہے مدینے کی ہوا Reviewed by Belal Barkati on 1:16 AM Rating: 5

No comments:

ads 728x90 B
Powered by Blogger.