اللہ نے حبیب کو وہ مـــرتبہ اللہ نے حبیب کو وہ مـــرتبہ دیا
_______________________________
بعد اپنے کائنات میں اعلیٰ بنادیا
اللہ نے حبیب کو وہ مـــرتبہ دیا
امت بھٹک رہی تھی قیامت میں در بدر
آکر حضور نے انہیں مــــــــــژدہ سنا دیا
دین محمدی کی تحفظ کے واسطے
ابن علی نے ســــــــارا قبیلہ کٹا دیا
پڑتے ہی پیر سید عـــالم کا دیکھئے
یثرب کو ایک پل میں مدینہ بنا دیا
خـــــــلد بریں میں اس کا ٹھکانا ہے بن گیا
جس نے نبی کے عشق میں خود کو مٹا دیا
آیا جــــو بھیک لینے درِ پاک پر بلال
سائل کو مصطفے نے شہنشاہ بنا دیا
____________________________________
طالب دعاء : محمد بلال برکاتی نیپالی
اللہ نے حبیب کو وہ مرتبہ دیا
Reviewed by Belal Barkati
on
9:56 AM
Rating:
Reviewed by Belal Barkati
on
9:56 AM
Rating:


No comments: