برما میں
______________________
کیا ہے ظالموں نے دیکھو کیسا حال برما میں
ہر اک جانب مسلماں پھر رہے بدحال برما میں
کہیں پہ گھر جلایا ہے کہیں عصمت دری کی ہے
نہیں محفوظ ہے اب دیکھو جان و مال برما میں
زمیں ہے تنگ وہاں پر اور نہ کوئی ٹھکانا ہے
ہوئی ہے موت سے بھی زندگی بدحال برما میں
کہیں بھی جا نہیں سکتے بچانے جان اپنی وہ
بچھایا ظالموں نے اس طرح ہے جال برما میں
جیو لاکھوں برس طیب رہے ترکی ترا آباد
رکھا ہے آپ نے سب کا فقط خیال برما میں
اگر اک بار دھمکا دے وہ فوج پاک برما کو
دکھا ئے آنکھ مسلم کو نہیں مجال برما میں
جلایا ماں اور بہنوں کو وہاں عصمت دری کرکے
کیا ہے کس طرح سے عزتیں پامال برما میں
چلاتا نیوز سارا دن جو اک کتا کے مرنے پر
مگر خاموش ہیں یہ میڈیا دلال برما میں
کہاں جائیں مسلماں کس سے اپنا دکھ سنائیں وہ
کہ ہرسو پھر رہے ہیں بدھ مت دجّال برما میں
جو ڈھایا ظالموں نے ظلم ایسا بےگناہوں پر
نہیں ملتی ہے ایسی ظلم کی مثال برما میں
بچالوں ماؤں بہنوں کو لٹا کر جان میں اپنی
ملے تم کو شہادت کاش اے بلال برما میں
______________________
دعا گو ! ۔۔ بلال برکاتی نیپالی
برما لہو لہو
Reviewed by Belal Barkati
on
5:11 AM
Rating:
Reviewed by Belal Barkati
on
5:11 AM
Rating:


No comments: