اک محمد کے سوا جنت دلا سکتا ہے کون

عالمی شہرت یافتہ گروپ بزم مولائے کائنات میں کہا گیا مکمل کلام
__________
ہم گنہگاروں کو محشر میں بچا سکتا ہے کون
اک محمد کے ســـوا جنـــت دلا  سـکتا ہے کون

باب خیبر ایک جھٹکے میں ہلا سکتا ہے کون
اک علی کو چھوڑ کر بجلی گرا سکتا ہے کون

راہ حق میں خانداں پورا لٹا سکتا ہے کون
اک سوا شبیر کے یہ کر دکھا سکتا ہے کون

نجدیوں کے کفر سے پردہ اٹھا سکتا ہے کون
اک رضا کو چھوڑ کر پانی پلا سکتا ہے کون

حضرت جبــریل نے ســـدرہ پہ جاکے کَہ دیا
اب سوائے مصطفے کے اور جا سکتا ہے کون

کون کس جا قتل ہوگا بدر کے میدان میں
پیارے آقا کے سوا ایسا بتا سکتا ہے کون

یا معین الدین خواجہ آپ ہی کی شــان ہے
ایک پیالے میں انا ساگر کو لا سکتا ہے کون

جس کو آقا کی حمایت ہوگئی حاصل یہاں
اے بلال ناتواں اس کو مٹا سکتا ہے کون
__________
طالب دعا ۔ محمد بلال برکاتی نیپالی
اک محمد کے سوا جنت دلا سکتا ہے کون اک محمد کے سوا جنت دلا سکتا ہے کون Reviewed by Belal Barkati on 6:26 AM Rating: 5

No comments:

ads 728x90 B
Powered by Blogger.