کتنا پیارا میہنہ ہے رمضان کا


بزم قادری کے طرحی مشاعرہ میں کہا گیا کلام

___________________

خوب موسم سہانا ہے رمضان کا
کتنا پیــــارا مہینہ ہے رمضان کا


بخش دیتا ہے رب سارے جرم و خطا
جب بھی دیتا وسیلہ ہے رمضان کا


خود خـــــدائے تعالیٰ ہوا ہے مـِــــرا
دوستو یہ بھی بدلہ ہے رمضان کا


ایک نیکی کا ملتا یے ستر ثواب
شان والا مہینہ ہے رمضان کا


قافلہ بن کے مسجد میں آتے ہیں لوگ
ہاں یقینا یہ جـــلوہ ہے رمضان کا


تم سے رحـــمٰـــن راضی ہوا ہے بلال
بالیقیں یہ بھی صدقہ ہے رمضان کا
____________________

طالب دعا: محمد بلال برکاتی نیپالی
کتنا پیارا میہنہ ہے رمضان کا کتنا پیارا میہنہ ہے رمضان کا Reviewed by Belal Barkati on 1:47 AM Rating: 5

No comments:

ads 728x90 B
Powered by Blogger.