منقبت در شان مفتی اعظم نیپال الشاہ جیش محمد صدیقی البرکاتی المعروف بہ حضور شیر نیپال علیہ الرحمۃ والرضوان_____________________
جگمگ جگمگ کرتا ہے روضہ جیش ملت کا
اس دربار سے بٹتا ہے صدقہ جیش ملت کا
یوں تو لاکھوں بستی ہے اس ملک نیپال میں
لیکن سب سے اعلیٰ ہے لہنہ جیش ملت کا
پل میں شیدا ہو بیٹھا سب کچھ اپنا وار کر
ایک جھلک جو بھی دیکھا چہرہ جیش ملت کا
اس کا بیڑا پار ہے دونوں جہاں میں برکاتی
جس نے بھی پایا بیشک شجرہ جیش ملت کا
رمجھم رمجھم رحمت کی بارش ہونے لگتی تھی
جس جا پر بھی پڑتا تھا تلوہ جیش ملت کا
میری رب سے دعائیں ہیں اور یہی دل کی حسرت
شـــــــــــاد رہے آباد رہے کنبہ جیش ملت کا
لا سکتے ہو تو لاؤ کوئی بھی تم ایک مثال
جیسا تھا نیپال میں تقویٰ جیش ملت کا
مجھ کو بلالِ برکاتی خوف نہیں ہے محشر کا
سر پر ہے کیونکہ میرے سایہ جیش ملت کا
____________________
طالبِ دعا: محمد بلال برکاتی نیپالی
7/6/2020
جگمگ جگمگ کرتا ہے روضہ جیش ملت کا
Reviewed by Belal Barkati
on
9:32 AM
Rating:
Reviewed by Belal Barkati
on
9:32 AM
Rating:

No comments: