نبی کے چار یاروں کی بڑی اعلی فضیلت ہے صداقت ہے عدالت ہے سخاوت ہے شجاعت ہے


ممتاز گروپ بزم غوثیہ رضویہ کے طرحی مشاعرہ میں کہا گیا کلام
______________________

نبی کے چـــار یاروں کی بڑی اعلی فضیلت ہے
صداقت ہے عدالت ہے سخاوت ہے شجاعت ہے


أطاع الله  کے  مفہوم سے  ظاہر  یہی  ہے بس
محمد کی اطاعت ہی مرے رب کی اطاعت ہے


شہِ کونین کی الفت کا یہ صدقہ ملا مجھ کو
مقدر پہ میں نازاں ہوں مــرا ایماں سلامت ہے


اگر آقـَــــــــــا نہیں آتے تو عَالَم بھی نہیں بنتا
ترے ہی دم قدم سے اس جہاں کی زیب و زینت ہے


نبی کے دین کی خاطر لـــٹا ڈالا گھرانے کو
حسین ابن علی تیری بڑی اعلی شہادت ہے


بنـــــایا آن میں اک چور کو ابدال کیا کہنا
مرے غوث الورٰی یہ آپ کی ادنیٰ کرامت ہے


مِــــــــــــرے اوپر ردائے فاطمی ہے سائباں بن کر
دکھائے آنکھ مجھ ناچیز کو یہ کس کی ہمت ہے


شبِ ہجـــــرت نبی کے پاک بستر پر علی مولا
بلا خوف وخطر سوئے یقیناً تیری جرأت ہے


بلال٘ ناتواں پر ہو کــــــــــــرم کی اک نظر آقا
در سرکار پر پہونچے یہ اس کے دل کی یہ حسرت ہے
______________________

طالب دعا: بلال برکاتی نیپالی
نبی کے چار یاروں کی بڑی اعلی فضیلت ہے صداقت ہے عدالت ہے سخاوت ہے شجاعت ہے نبی کے چار یاروں کی بڑی اعلی فضیلت ہے صداقت ہے عدالت ہے سخاوت ہے شجاعت ہے Reviewed by Belal Barkati on 6:57 AM Rating: 5

No comments:

ads 728x90 B
Powered by Blogger.