برکاتی مشن نیپال کی جانب سے دینی ، اصلاحی ، و امدادی کام کی ایک مختصر تفصیل

نحمدہ و نصلی ونسلم علی رسولہ الکریم اما بعد،
فاعوذ باللہ من الشیطٰن الرجیم
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

الحمدللہ رب العالمین مفتی اعظم نیپال حضرت العلام الشاہ مفتی جیش محمد صدیقی برکاتی المعروف بہ (حضور شیر نیپال) کی سرپرستی و صدارت میں ، ٧/ديسمبر/٢٠١٦م میں قائم ہونے والا برکاتی مشن نیپال آج اپنے عروج کی طرف بڑی تیزی کے ساتھ رواں دواں ہے ، اور بہت ہی قلیل مدت میں کافی شہرت پاچکا ہے برکاتی مشن نیپال اپنے مقصد کے تحت کام جاری رکھا ہوا ہے ، برکاتی مشن نیپال کی جانب سے جو سب سے پہلا کام انجام دیا گیا وہ ہے ایک اصلاحی جلسہ بنام برکاتی مشن نیپال کانفرنس جو کہ 23ستمبر 2017 کو سرزمین بسہیا دھنوشا نیپال پہ منعقد ہوئی جس کے ذریعے ہزاروں عوام اہلسنت کی اصلاح کی کوشش کی گئ ، اس طرح ماضی میں اور بھی بہت سے اصلاحی و امدادی کام کئے مثلاً ، 

(1)سر زمین لوھنہ شریف وارڈ نمبر 25 میں ایک غریب مجبور شخص جو کہ بیمار تھا اس کا علاج کرایا گیا،

(2)سر زمین لوھنہ شریف وارڈ نمبر 25 میں ایک غریب بچی کی شادی میں پھرپور طریقے سے امداد کی گئ جس سے اس غریب کا گھر بسا ،

(3)ملک انڈیا میں ایک غریب گھرانے کے بچی کی شادی میں بھی امداد کی گئی

(4)سر زمین لوھنہ شریف وارڈ نمبر 25 میں بھرپور طریقے سے ایک غریب بچی کی شادی میں مدد کی گئی ،

(5) برکاتی مشن نیپال کی جانب سے ایک کتاب بنام ختم قادریہ مع تعارف برکاتی مشن نیپال شائع کی گئی جس کے ذریعے عوم تک برکاتی مشن نیپال کی خدمات کی معلومات فراہم ہوئی ،

(6) ضلع مہوتری نیپال میں غریب لاچار شخص جو کہ بیمار تھا ان کے علاج کے لئے مدد کی گئی

(7) برکاتی مشن نیپال ملک نیپال کے کچھ غریب مسکین بچے کو دینی تعلیم حاصل کرانے کا بھی انتظام کیا ہے، الحمدللہ

(8) اور ہر سال کی طرح امسال بھی رمضان المبارک کے مہینے میں غریب مسکین لاچار و مجبور کو رمضان المبارک کا تحفہ۔ شکل لباس
(کپڑا) تقسیم کیا گیا ہے؛
اعلان) بعد رمضان ان شاءاللہ تعالیٰ اسکول کا) بچوں کے لئے ایک مکت البرکات کا قیام عمل میں لایا جائے گا جس میں صرف اسکول کے بچوں کو دین سے قریب کرنے کے لئے اس کی تعلیم و تربیت کا بندوبست کیا جائے گا

الحمدللہ مستقبل میں بھی یہ تنظیم اسی طرح کام انجام دیتی رہے گی ،

(اپیل) مخیر حضرات سے گزارش ہیکہ برکاتی مشن نیپال کی بھر پور تعاون فرمائیں تاکہ مشن کے ذریعے مزید دینی اصلاحی اور امدای کام ہوسکے ، اور اس مشن کا ممبر بھی بنیں اور دوسروں کو ترغیب بھی دے ، 

اللہ سبحانہ وتعالیٰ ہم سب کا حامی و ناصر ہو آمین ثم آمین

منجانب : برکاتی مشن نیپال 
برکات نگر لوہنہ شریف دھنوشا نیپال 
سربراہ اعلی : حافظ و قاری محمد غلام مرتضی قادری رضوی برکاتی غفرلہ

2/6/2019
برکاتی مشن نیپال کی جانب سے دینی ، اصلاحی ، و امدادی کام کی ایک مختصر تفصیل برکاتی مشن نیپال کی جانب سے دینی ، اصلاحی ، و امدادی کام کی ایک مختصر تفصیل Reviewed by Belal Barkati on 11:27 AM Rating: 5

No comments:

ads 728x90 B
Powered by Blogger.